آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن وٹریڈ اینڈ ٹریولنگ اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی زیر صدارت کشمیری ہینڈی کرافٹس سے منسلک دستکاران کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان عارف کے علاوہ محکمہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دیگر آفیسران اور مختلف مرد و خواتین دستکاروں نے شرکت کی

آزادکشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن وٹریڈ اینڈ ٹریولنگ اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی زیر صدارت کشمیری ہینڈی کرافٹس سے منسلک دستکاران کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان عارف کے علاوہ محکمہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دیگر آفیسران اور مختلف مرد و خواتین دستکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووڈ کا رونگ، کارپٹ ویونگ، شال بانی، نمدہ / گبہ، پھیرن، کانگڑی، پیپر ماشی، چکیر / پولاں سازی اور کشمیری کڑھائی سلائی سے منسلک کشمیری دستکاریوں کی صنعت کو فروغ دینے اور ان دستکاریوں سے منسلکہ دستکار ان کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ان سے تجاویز حاصل کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سمال انڈسٹریز پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے ہنر مندوں کا ایک ڈیٹا اکٹھا کریں گے تاکہ اس حوالہ سے مستقبل کی پیش بندی کی جا سکے۔ وزیراعظم آزادکشمیر ہنرمندوں کوسہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم اس حوالہ سے ایک مکمل ڈیٹا تیار کرنے کے بعد ہنر مندوں کوبلا سود قرضے جاری کریں گے۔ ہنرمنددوں کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ان کی تیار کردہ مصنوعات کو آسانی سے مارکیٹ تک پہنچایا جا سکے اور وہ ان کو پورے ملک میں فروخت کے لیے بھیج سکیں۔ حکومت اس حوالے سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے ہنر مند ہمارا فخر ہیں حکومت انکی مکمل معاونت کرے گی۔ سمال انڈسڑیز کارپویشن کو مستحکم کرتے ہوئے اس ادارہ کو انکم جنریشن کا ادارہ بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہنر مندوں کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں گے تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنے ہنر سے فائدہ اٹھا سکیں۔کار پوریشن کی جانب سے آسان شرائط پر قرضہ کی فراہمی اور ان کی تیار شدہ مصنوعات کو ڈسپلے کرنے کے علاوہ ان کی مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹرسمال انڈسٹریز ذیشان عارف نے ان مسائل کے حل بارے فوری طور پر ادارے کی سطح پر یقین دہانی کے علاوہ ان دستکارں کو مالی معاونت کے سلسلہ میں آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی اور ان کی مصنوعات کو کارپوریشن کے ڈسپلے سنٹر سیلز ایمپوریم مظفر آباد پر بغرض فروخت مزید بہتر سہولت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی ان دستکار ان کی تیار کردہ مصنوعات کو ڈسپلے کرنے کی غرض سے ڈسپلے سنٹر کا قیام عمل لایا جائے گا تا کہ ان مصنوعات کو نہ صرف پورے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کروایا جا سکے

Share This Post

More To Explore