وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت اور بھارتی ریاستی اداروں کی بدترین فسطائیت جاری ہے ۔ بھارتی حکومت اور ادارے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقیاتی پروجیکٹس اور جعلی عوامی اجتماعات کے جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت اور بھارتی ریاستی اداروں کی بدترین فسطائیت جاری ہے ۔ بھارتی حکومت اور ادارے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقیاتی پروجیکٹس اور جعلی عوامی اجتماعات کے جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کے دورہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیاگیاہے ۔ سب اچھا دکھانے کی بھارتی جھوٹ پر مبنی روش نیست و نابود کریں گے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، مودی کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ دنیا حریت قیادت کی پرامن تحریک آزادی کی جدوجہد کی قدر کرے ۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی حالت زار بارے دنیا کو مستند حقائق سے آگا ہ کریں ۔ جبری گمشدگیوں ، ڈیمو گرافی میں تبدیلیاں ، لسانی تقسیم ، مذہبی قدغن اور جمہوری اقدار کا استحصال مودی حکومت کا شیوہ بن چکا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ اقدامات سے خطہ عدم توازن کا شکار ہوسکتاہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کا حالیہ دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر بین الاقوامی کمیونیٹی کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے بدتر حالت کو چھپانے کی سازش ہے ۔ مودی حکومت نے نسلی و مذہبی تعصب کی بنیاد پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی وزیر اعطم نریندرہ مودی کے دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ مودی کے ہندوتوا نواز ایجنڈہ کو مقبوضہ کشمیر میں چلنے نہیں دیں گے ۔ مودی فسطائیت کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ بھارت مقبوضہ وادی میں سب اچھا دیکھانے کے جھوٹے پروپیگنڈے سے باز آ جائے ۔ واضح کرنا چاہتے ہیں بھارت تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے جن بدترین ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔ ان کا جواب بھارت کو دینا پڑے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر حربہ ناکام بنائیں گے ۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی یکطرفہ ، توسیعی پسندانہ اور معتصبانہ اقدامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف اقدام کرئے اور استصواب رائے کے وعدہ کو عملی جامہ پہنائے

Share This Post

More To Explore