وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج منگل کے روز صبح ساڑھے 08 بجے سول سیکرٹریٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور سیکرٹریٹ کے دفاتر میں جملہ سیکرٹری صاحبان اور سیکرٹریٹ عملہ کی بائیومیٹرک حاضری چیک کی۔ اس موقع پر نوے فیصد سیکرٹری صاحبان اپنے دفاتر میں حاضر پائے گئے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سیکرٹریز حکومت اور سیکرٹریٹ عملہ کی حاضری اورفعال بائیومیٹرک نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری صاحبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں قائم اتحادی حکومت کی اولین ترجیح اچھی طرز حکمرانی ہے تاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوامی فلاح وبہبود اور عوام الناس کو انکی دہلیز پر سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے سیکرٹریٹ کے اچانک بدوں شیڈول دورہ کے دوران کچھ سینئر سیکرٹری صاحبان حکومت 30 سے 40 منٹ کی تاخیر سے دفتر پہنچے جس پر وزیراعظم آزادکشمیر نے ناراضگی کا اظہار فرماتے ہوئے انہیں دفتری اوقات کار کی پاسداری کی ہدایت کی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
