صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کا 53واں سینڈیکیٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی،سیکرٹری صدارتی امورمحمد شاہد ایوب، نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیش کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ، سابق سیکرٹری حکومت سردار محمد نواز خان، نمائند ہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ڈاکٹر جعفر جسقانی،ڈین فیکلٹی آف سائنسز آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد رفیق، ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ،رجسٹرار یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور دیگر ممبران سینڈیکیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے سینڈیکیٹ کے ممبران کو جامعہ کشمیر میں جاری پروجیکٹس اور جامعہ کشمیر کو درپیش مسائل پر تفصیلاً بریفنگ دی۔ وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینڈیکیٹ ممبران کو جامعہ ہذا کے انتظامی مسائل پربھی تفصیلی بریفنگ دی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے مالی سال 2023-24کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کشمیر کے غیر ضروری اخراجات پر کنٹرول کیا جائے گا تاکہ مالی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہدایت کی کہ جامعہ کشمیر میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور معیار تعلیم کی بہتری کے لئے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
