آزادکشمیر کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 24-2023 کا پانچواں اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن اور محکمہ مالیات کے سینئر آفیسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

آزادکشمیر کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) محترمہ مدحت شہزاد کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 24-2023 کا پانچواں اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن اور محکمہ مالیات کے سینئر آفیسران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ رسل و رسائل کے زیر انتظام تعمیر کشمیر پروگرام کے تحت بقیہ تین انتخابی حلقوں میں 81.56 کلو میٹر رابطہ سڑکات کی تعمیر کے تین منصوبہ جات مالیتی 1 ارب 50 کروڑ روپے کے علاوہ نیو کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 40 کلومیٹر رابطہ سڑکات کی تعمیر کے دو نظر ثانی منصوبہ جات لاگتی 1 ارب 15 کروڑ 12 لاکھ روپے، محکمہ صحت کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے بڑے ہسپتالوں میں ایمر جنسی ادویات کی فراہمی کا 40 کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال برنالہ کے آپریشن تھیڑ اور ایڈمن بلاکس کی تعمیر و مرمتی کا منصوبہ لاگتی 2 کروڑ روپے،محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام ضلع بھمبر میں بھمبر ڈیم کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی سٹڈی کا منصوبہ لاگتی 11 کروڑ 88 لاکھ روپے کے علاوہ ضلع مظفر آباد میں سہیلی نالہ کے مقام پر کثیر المقاصدی چھوٹے ڈیم کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی سٹڈی لاگتی 4 کروڑ 61 لاکھ روپے، محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں واٹر سپلائی سکیموں کے جاریہ منصوبہ جات کی سہ فریقی تحقیق کے لئے مشاورتی خدمات کے حصول کا 3 کروڑ روپے پر مالیت کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ انکے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں۔

Share This Post

More To Explore