محکمہ زکوۃ آزادکشمیر نے مختلف اضلاع میں مزید 866 مقامی زکوۃ و عشر کمیٹیاں قائم کر دیں۔مقامی کمیٹیوں کو مقامی سطح پر جمع کی گئی رضا کارانہ زکوۃ و عشر کی رقم کا 10 فیصد ممبران متعلقہ کمیٹی کو بطور صوابدیدی فنڈز دینے کی بھی منظوری دیدی گئی۔کمیٹیوں کی تعداد 1450 سے بڑھا کر 2316 کر دی گئی ہے۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر ز کوۃ کو نسل کی منظوری کے تحت ضلع مظفر آباد میں 17،ضلع نیلم میں 13، ضلع باغ میں 215، ضلع حویلی میں میں 24 ،ضلع پونچھ میں 305، ضلع سدھنوتی میں 114، ضلع کوٹلی میں 266، ضلع میر پور میں 78، ضلع بھمبر میں 63 زکوٰۃ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جبکہ ضلع جہلم ویلی میں پہلی تعداد کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مقامی زکوۃ کمیٹیاں الیکشن کمیشن ولو کل گورنمنٹ کے تحت وارڈز کے مطابق قائم کی گئی ہیں جس میں تمام مقامی کمیٹیوں میں ایک خاتون ممبر لازمی طور پر شامل ہے۔ زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل سے غرباء مساکین کے مسائل اور انکی نشاندہی متعلقہ وارڈ میں ہی ہو سکے گی اور مزید 6 ہزار سے زائد ممبران کمیٹی زکوۃ کے نظام سے منسلک ہو جائیں گے۔ جس سے نظام زکوۃ میں بہتری آئے گی ، نئی کمیٹیوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو بھی موقع دیا جاسکے گا اور محکمہ ز کوۃ و عشر کی بنیادی اکائیاں مضبوط ہوں گی۔ مقامی کمیٹیوں زکوۃ ایکٹ 1985 ء کے تحت مستحقین کی شناخت و ز کوۃ کی تقسیم کے علاوہ مقامی کمیٹی کی سطح پر رضا کارانہ زکوۃ و عشر کی وصولی کے ساتھ دیگر صدقات، خیرات کی یقینی بنائیں گے۔ یہ رقم زکوۃ کا حصہ ہو گی تاہم رضا کارانہ زکوۃ، صدقہ، خیرات و عشر جمع کرنے والی کمیٹی کو ان کی وصولی، جمع شدہ رقم کا 10 فیصد اسی مقامی کمیٹی کو بطور صوابدیدی فنڈ ز بذریعہ سالانہ بجٹ مختص کرتے ہوئے دیا جائے گا جو ممبر ان اپنی مقامی زکوۃ کمیٹی کی حدود کے باسیوں پر خرچ کر سکیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
