وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کا وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جب پہلی بار میرپورکے دورہ کے لئے منگلا پل پہنچے تو منگلا پل پر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور،وزراء حکومت راجہ محمد صدیق،چوہدری اظہر صادق،چوہدری قاسم مجید،چوہدری اخلاق احمد،معاون خصوصی کرنل ریٹائرڈ محمد معروف،جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی نے استقبال کیا وزیر اعظم بغیر پروٹوکول پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اورگارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے دورہ کے دوران جملہ محکموں کے افسران اپنے اپنے دفاتر میں حسب معمول اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔آزادکشمیر کی تاریخ میں وزیر اعظم چوہدری انوارا لحق واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے شایانہ شان شوکت کے بجائے انتہائی سادگی سے بغیر پروٹوکول کے سرکاری دورے کررہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
