آزادجموں وکشمیر کے وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں ڈیفیمیشن بل ابھی ایک تجویز ہےآزادجموں وکشمیر کے وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں ڈیفیمیشن بل ابھی ایک تجویز ہےآزادجموں وکشمیر کے وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں ڈیفیمیشن بل ابھی ایک تجویز ہے

آزادجموں وکشمیر کے وزیر قانون ،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں ڈیفیمیشن بل ابھی ایک تجویز ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے ابھی اس پر بحث ہو گی ،فیڈ بیک لیا جائے گا اور اسپر غور و خوض ہو گا ابھی تک کوئی حتمی بات نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بل کے حوالے سے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں سے بھی مشاورت کی جائے گی ،ہم زباں بندی کے حوالے سے کوئی کالا قانون نہیں بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ ہے ابھی ایوان کے اندر بحث ہو گی اگر اس پر اتفاق نہیں ہوا تو اسے اسمبلی سے واپس لے لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رائٹ آف انفارمیشن بھی دیا جائے گا دونوں متوازی چیزیں ہیں آپ کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر قانون ساز اسمبلی بیرون ملک دورے پر ہیں ابھی تک ایوان میں صرف مالیاتی کمیٹی بنی ہے باقی کمیٹیاں ابھی بننی ہیں پیشہ صحافت سے منسلک تنظیموں اور احباب کو کمیٹی میں سنا جائے گا

Share This Post

More To Explore