وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز دنیا نیوز کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر مظفرآباد بیورو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا. اس موقع پر وزراء حکومت میاں عبدالوحید, فیصل ممتاز راٹھور, سید بازل علی نقوی, چوہدری قاسم مجید, سیکرٹری اطلاعات محترمہ تہذیب النساء , ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد حسین خان, سابق ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر, محکمہ اطلاعات کے آفیسران, صحافیان کرام اور دنیا نیوز کے بیورو آفس کے سٹاف نے شرکت کی. وزیراعظم نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور دنیا نیوز کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ دنیا نیوز نے تحریک آزادی کشمیر, آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور سیاسی وسماجی مسائل کو اجاگر کرنے سمیت قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے. اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے. ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے. آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی کا فروغ ہمارا اولین مقصد ہے. انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن لے کر چلیں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
