ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان“پرعملدرآمد اورامن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلا س منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان“پرعملدرآمد اورامن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلا س منعقد ہوا۔اجلاس میں محمد یاسین بیگ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد کے علاوہ تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عملدرآمد بابت Reveised نیشنل ایکشن پلان، غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلاء،General Law and order situation،امن وامان کی عمومی صورتحال،جرائم کی تفصیل،جرنیلی شاہرات اور Blind Spots، انٹری پوائٹس پر کیمرہ جات کی ہمہ وقت فعالی، آٹے، غیر معیاری اشیاء خوردونوش، غیر معیاری دودھ کی ضلع میں آمد و فروختگی،رات کی گشت /ہوائی فائرنگ /آتش بازی /ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ پر عملدرآمد۔ سیکیورٹی بابت تعمیراتی پراجیکٹ /فارنز سیکیورٹی، پرائس کنٹرول، ٹریفک کا نظا م /رانگ پارکنگ (بائیکیا /رکشہ) /نان کسٹم پیڈ گاڑیاں /الٹریشن گاڑیاں، بھکاری اور خواجہ سراء، مدینہ مارکیٹ میں پارکنگ (گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی)، پیدل چلنے والوں مشکلات (تھڑہ ریڑھی)،تعلیمی ادارہ جات میں ٹریفک قوانین کی آگاہی،نیلم پل پر One Wayکا عملدرآمد،Heavy Transport کا شہر میں داخلہ اور گڈز ٹرانسپورٹ چوراہوں، چوک ہا میں شاہرات پر Safe City پراجیکٹ کے کیمرہ جات کی بحالی، دینی مدارس کی رجسٹریشن /بلاک شدہ شناختی کارڈ پررپورٹنگ۔ کرایہ ناموں پر عملدرآمد اور اوولوڈنگ، Combing Operations سوزوکیوں سے اضافی /الٹریشن شدہ آہنی جنگلوں کا خاتمہ اور ٹریفک سائن بوڈز پرلگے پوسٹرز وغیر ہ/وال چاکنگ کا خاتمہ کے حوالہ سے نکات زیر بحث لائے گئے اور ان پر عملدرآمد کروانے کے لیے فیصلہ جات کیے گئے

Share This Post

More To Explore