وزیر خوراک آزادکشمیر چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خود ساختہ جلا وطنی ترک کر کے آزادکشمیر واپس آئیں اور اپنے حلقہ انتخاب کے بجائے پورے آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں

وزیر خوراک آزادکشمیر چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خود ساختہ جلا وطنی ترک کر کے آزادکشمیر واپس آئیں اور اپنے حلقہ انتخاب کے بجائے پورے آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں۔ دیار غیر میں بیٹھ کر عوامی ہمدردی کا چورن فروخت کرنے کا آسان کاروبار اب عوام میں غیر مقبول ہو چکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر این ٹی ایس کی بحالی سے خوفزدہ ہیں۔ اداروں میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیاں حلقہ انتخاب کی بنیاد پر نہیں بلکہ اضلاعی کوٹہ کی بنیاد پر عمل میں لائی جاتی ہیں۔ دوبئی میں قیام پذیر قائد حزب اختلاف آزادکشمیر قانون سازا سمبلی کے اخباری بیان کے ردعمل میں وزیر خوراک محمد اکبر ابراہیم کی جانب سے تحریری بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ موجود ہ حکومت اداروں سے میرٹ پر تقرری / تعیناتی اور تبادلہ جات کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ قائد حزب اختلاف محترم سال 2021سے اپریل 2023تک وزیر حکومت رہے بعد ازا ں عارضی وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ انھوں نے کہا کہ موصوف نے حکومتی دور میں اپنے حلقہ انتخاب / دارالحکومت میں دودھ اور شہد کی بہائی گئی نہروں سے اہلیان مظفرآباد مستفید ہو رہے ہیں۔ مظفرآباد کے لیے گزشتہ دو سال کے ترقیاتی بجٹ کی رقم اور اس کے خلاف منصوبوں کی تفصیل عوام کی آگاہی کے لیے شائع کریں تاکہ اہلیان مظفرآباد ماضی قریب اور حال کا تقابل کر سکیں۔ اس کے علاوہ موصوف یہ بھی بتانا پسند کریں گے کہ انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران اپنے حلقہ انتخاب کے کتنے پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ وزیر خوراک چوہدر ی اکبر ابراہیم نے کہا کہ قائد حزب اختلاف آزادکشمیر مہاجرین کے حقوق کی بات کرنے کے بجائے اپنے حلقہ انتخاب سے باہر ہی نہیں نکل رہے۔ا پنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ حکومت پر ڈال کر اپنے حلقہ انتخاب کے بجائے پردیس میں بیٹھ کر معصوم بن رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 14ارب کے ترقیاتی فنڈز کے منصوبے کی وجہ سے آزادخطے اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات میں تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی لیکن روایتی مخالفت کی آڑ میں اپنے اور دیگر 2حلقہ انتخاب کے منصوبوں کے اخراج کا جھوٹا رونا رویا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی و ناکامی کے اعتراف کے بجائے عوامن کی توجہ ہٹانے کے لیے سادہ لوح عوام او ر سول سوسائٹی کو احتجاج کی کال دی جارہی ہیجس کے ردعمل میں خاطر خواہ نتائج نہ ملنے کا غصہ دبئی میں بیٹھ کر نکال رہے ہیں۔ وزیر خوراک نے کہا کہ انہیں مشورہ ہے کہ آزادکشمیر کے عوام میں آکر اپنا آئینی کردار ادا کریں اور اپنے دو سالہ اقتدار کا حساب بھی اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کو دیں۔ قائد حزب اختلاف کا وزیر اعظم انوارا لحق کو فاروق حیدر صاحب اور تنویر الیاس صاحب کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے اور معافی مانگنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ دونوں سابق وزراء اعظم کی جانب سے جو غیر اخلاقی جملے کسنے اور نہایت غیر مناسب کردار سے تشبیہ دینے پر انہیں بھی مشورہ دیا تھا کہ وہ وزریر اعظم چوہدری انوار الحق سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے دشمنی میں قائد حزب اختلاف اخلاقیات کے تقاضے بھی بھلا بیٹھے ہیں۔د ونوں سابق وزراء اعظم بھی موجودہ قائد ایوان چوہدری انوار الحق کے بارے میں کہے گئے نامناسب الفاظ پر معافی مانگیں تو ہم بھی وزیراعظم سے اپنے کہے گئے الفاظ واپس لینے اور معافی مانگنے کا

Share This Post

More To Explore