وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے ملاقات۔اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین پرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بتا یا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے تحت آزادکشمیر میں صرف اور صرف مستحق افراد کو امداد دے رہے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے چئیرمین پرسن ڈاکٹر امجد ثاقب کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق افراد تک امداد کو پہنچانے کو یقینی بنائے۔وزیراعظم نے چیئر پرسن کو یقین دلایا کہ حکومت بی آئی ایس پی کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے غربت شماری کے نیشنل انڈکس کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے مختلف فلاحی پروگرام کیلئے مستحقین کی نشاندہی میں بی آئی ایس پی کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
