وزیر امور منگلا ڈیم و ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے15 ارب روپے سے ریاست بھر میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی کا عمل شروع کردیا ہے۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم نے بے ہنگم دفتری ڈسپلن اورمالیاتی اخراجات کو کنٹرول کیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے کروڑوں کے اخراجات اب نہ ہونے کے برابر ہیں۔وزراء حکومت فیول کی مد میں 500لیٹر سے زائد خرچ نہیں کر سکتے۔آضافی کنبہ جات،رٹھوعہ ہریام برج کی تکمیل،اداروں سے کرپشن کا خاتمے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ہڑتالی نمائندگان سے مذاکرات کا پہلا سیشن نہایت ہی خوشگوار ماحول میں ہوا ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے تاکہ خطہ کے تعمیر و ترقی کا عمل متاثر نہ ہو۔
وہ یہاں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیر امور منگلا ڈیم و ہاؤ سنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید نے کہا یہ موجودہ حکومت میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔وزیر اعظم کی سرپرستی میں وزراء کی ٹیم ریاست میں قانون و آئین کی بالادستی،گڈ گوننس کے قیا م اور خطہ کی بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہر حلقہ میں مقامی سطع کے معاملات پہلے حل ہوں لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی،بجلی،،تعلیم،صحت اور ذرائع رسل و رسائل کی سہولیا ت میسر ہوں۔اہلیان میرپور کی قربانیوں کا پوری قوم کو ادراک ہے، گھر بار چھوڑنا بہت مشکل کام ہے اہل میرپور نے یہ سب کچھ پاکستان کی محبت میں کیا۔اہل پاکستان نے بھی کسی موقع پر کشمیریوں کو اکیلے ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا۔ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔پاکستان کے انتخابات کے بعد جمہوری نظام کے استحکام سے مسائل پر کنٹرول ہو گا۔جس کے اثرات آزاد کشمیر پر بھی پڑیں گے۔عوام اطمینان رکھیں میرپور کے منتخب نمائندے کبھی بھی اہل میرپور کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے اور نہ کوئی ایسا سوچے۔ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہم سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر ادا کررہے ہیں

