وزیر زراعت سردار میر اکبر خان کی صدارت میں سیکرٹریٹ زراعت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت جاوید ایوب کے علاوہ ناظم اعلیٰ اسماء، ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک،ناظم زراعت توسیع، ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی

وزیر زراعت سردار میر اکبر خان کی صدارت میں سیکرٹریٹ زراعت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت جاوید ایوب کے علاوہ ناظم اعلیٰ اسماء، ناظم اعلیٰ لائیو سٹاک،ناظم زراعت توسیع، ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت سردارجاوید ایوب کی جانب سے وزیر حکومت سردار میر اکبر کو محکمانہ بریفنگ۔۔اس موقع پر وزیر حکومت کا کہنا تھا کہ زمینداران کی بھرپور معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی شعبہ کو ترقی دی جائے۔ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے سوموار میٹنگز کی کامیابی پر سیکرٹری زراعت جاوید ایوب کے ویژن کو سراہا اور اس سرگرمی کو جاری رکھنے کی بھی تاکید کی تاکہ زمینداران کو ہمہ وقت تکنیکی معاونت فراہم کی جاسکے۔ وزیر حکومت نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبہ جات کے بہترین اثمار فارمنگ کمیونٹی تک پہنچائے جائیں تاکہ صحیح معنوں میں ترقیاتی سکیم ہا ء کا مقصد حاصل ہوسکے۔ آخر میں وزیر زراعت نے تاکید کی کہ زمینداران کی معاونت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

Share This Post

More To Explore