ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے ہری پور میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد سابق وزیر خارجہ و سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعدازاں مرحوم کے گھر جاکر فاتحہ خونی بھی کی۔اس موقع پر ترجمان آزادکشمیر حکومت عبدالماجد خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گوہر ایوب پاکستان کی سیاست میں ایک قدآور شخصیت تھے۔ان کی پاکستان کے لیے سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کا انتقال سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جس کا خلاء برسوں پر نہ کیا جاسکے گا۔ترجمان آزادکشمیر حکومت عبدالماجد خان نے گھر جا کرمرحوم گوہر ایوب کے صاحبزادے عمر ایوب اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
