آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے۔بھارتی فوج کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اپنے بوٹوں تلے روند رہی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر مظالم کا نوٹس لیں ۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ایسا ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے ذریعے یک آواز ہو کر بھارت کو سیاسی اور سفارتی محاذوں پر پسپا کر دیا جائے۔بھارت کا وزیراعظم خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اب بھارت خود اپنے وعدوں سے مسلسل مکر رہا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ،کشمیریوں کا سیاسی اور معاشی استحصال ایسے جرائم ہیں جن پر عالمی برادری کو توجہ دے کر بھارت پر دباو بڑھانا چاہیے۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ الحاق مسئلہ کشمیر کا یک نکاتی نظریہ ہے جس کی تکمیل کے لئے عسکری،سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیری عوام کی جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری الحاق پاکستان پر کاربند ہیں کیونکہ انہوں نے اس منزل کو حاصل کرنے کے لئے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جن کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی بے مثال جدوجہد میں جن ماؤں نے اپنے بیٹے،جن بہنوں نے اپنے بھائی اور جن سہاگنوں نے اپنے سہاگ قربان کئے ہیں انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہوے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا تحریک آزادی کیلئے بہایا جانے والا مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل ہو کر رہے گی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
