آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق رکن اسمبلی سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری کو پاکستان کونسل فار سوشل ویلفئیر اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق رکن اسمبلی سجادہ نشین بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری کو پاکستان کونسل فار سوشل ویلفئیر اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پیر سید علی رضا بخاری کی دینی اور سماجی خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس پلیٹ فارم سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے پیر سید علی رضا بخاری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Share This Post

More To Explore