وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ ،ایڈیشںل چیف سیکرٹری ترقیات/ پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،ممبر پلاننگ وقاص انور ،فیضان احمد ،چیف انجینئر ہائی ویز ساؤتھ عبدالباسط ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس حبیب مغل و دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل کو جلد مکمل کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ باقی کام کی جلد تکمیل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں آوٹ آف دی باکس حل تلاش کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جیولوجیکل سروے ،ہائی لیول سٹئیرنگ کمیٹی ،ٹیکنکل کمیٹی اور پلاننگ کمیشن کی معروضات کو پیش نظر رکھا جائے اس کام میں جتنی تاخیر ہونا تھی ہو چکی اب اسکو جلد مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے ممبر پلاننگ کمیشن سے بھی کہا کہ وہ ذاتی دلچسپی سے اس کام کو تکمیل تک پہنچانے میں معاونت فراہم کریں کیونکہ اس میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں نیسپاک سے بھی ضروری معاونت مکمل کی جائے ۔ممبر پلاننگ کمیشن نے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
