ترجمان حکومت آزادکشمیر /وزیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق تمام سیکرٹریز کا دل سے احترام کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم آزادکشمیر کی کسی سیکرٹری حکومت سے تلخی بارے خبر پھیلائی جارہی ہے جو کہ خلاف حقائق اور بے بنیاد ہے ۔ عوام الناس ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت باخبر ہے کہ یہ خبر کس نے اور کیوں چلائی، ایسی خبریں پھیلانے کا مقصد پرامن ماحول میں انارکی کو پروان چڑھانا ہے، من گھڑت خبریں پھیلا کر حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کیلئے محکمہ اطلاعات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ عبدالماجد خان نے کہاکہ حکومت جملہ صحافیوں کا دل سے احترام کرتی ہے ، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، میری جملہ پریس کلب کے صدور سے اپیل ہے کہ معاشرے میں انارکی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے ، عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے ہوتے ہوئے قانون و ضابطے کے منافی کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
