وزیرحکومت اکمل سرگالہ نے اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کا خاتمہ کروائے۔اسرائیل نے بدترین فضائی حملوں کے بعد اب غزہ پر زمینی حملے شروع کردئیے ہیں۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں۔ نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین کی ابترصورت حال پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے جس کے باعث بدترین انسانی المیہ پیدا ہونے کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو اپنی ہی سرزمین سے انخلاء کا انتباہ کرنا افسوسناک امر ہے۔ وزیرحکومت نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور فوری طور پر سیز فائر کے ساتھ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے معصوم شہریوں کا قتل عام بند کروانے اور خطہ میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
