آزادکشمیر کے وزیر حکومت نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ حکومت نے تاجرو ں کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے

آزادکشمیر کے وزیر حکومت نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ حکومت نے تاجرو ں کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ جلدمذاکرات کا عمل شروع ہو جائے گا۔ تاجروں کے پیچھے چند منفی عناصر ہیں جو اپنی سیاست چمکانے کے لیے مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ہم تمام پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ حکومت مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے لیکن کسی کو ریاست کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ وزیرحکومت نے کہا کہ ریاست کے اندر امن و امان کا قیام حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل متعلقہ فورم پر پیش کریں۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تاجر حضرات جائزمطالبات کے لیے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بات چیت کریں۔ مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر انتشار پھیلانا غیر قانونی عمل ہے۔ ہم سب مل کر ریاست کو مسائل سے نکالیں گے اور اسے امن وخوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔امن و امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا ئے گا۔ ریاست کا نظام بند کر کے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا۔ اس کے لیے بات چیت کا عمل ناگزیر ہے

Share This Post

More To Explore