وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی ہے

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے خاندان کا شمار تحریک پاکستان کے اکابرین میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے والد گرامی تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنکی علم دوستی کا شہرہ عام ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کہ ایک ایسی شخصیت کا چیف جسٹس آف پاکستان بننا اس عہدے کی تکریم میں مزید اضافے کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں قانون کی عملداری اور آئین کی بالا دستی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جس سے ملک میں حقیقی جمہوریت کی راہ ہموار ہو گی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک ان کو کامیابی عطا فرمائے

Share This Post

More To Explore