اسلام آباد (پی آئی ڈی) 5 ستمبر 2023
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے رینجر اہلکار احسن عباسی جو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کے دوران زخمی ہوے تھے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں رہیں تاکہ رینجر اہلکار احسن عباسی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

