صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی آزادکشمیر میں دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اُن کی آزادکشمیر کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے بین الاقوامی ایوانوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی تک مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو موثر انداز میں پہنچایا ہے۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاخصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنہوں میری آزادکشمیر میں بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کے دوران ہمیشہ رہنمائی اور معاونت کی ہے جس پر میں اُن کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کو سوینیئر بھی دیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
