سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد کوڈائریکٹر جنرل سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر چوہدری مہربان نے محکمانہ بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر نے محکمہ کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے سیکرٹری سپورٹس کو بریف کیا۔ سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ نوجوان براہ راست اس محکمہ کی کارکردگی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پورے پوٹینشل اور دن رات محنت کر کے محکمہ کی کارکردگی میں اضافہ کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات، ڈائریکٹر یوتھ اینڈ کلچر امجد علی مغل،ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر محمد شبیر حسرت، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، ایکسیئن قاضی عبدالباسط، سیکشن آفیسر محمد طارق اعوان ودیگرموجو د تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
