وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ محمد سمیع سعید سے ملاقات کی ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور ،وفاقی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ظفر علی شاہ ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات /پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی سپیشل سیکرٹری مسعود الرحمان بھی موجود تھے ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی وزیر کو آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی معاشی ترقی کیلیے وفاقی حکومت کی مسلسل مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
