صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤدبریچ کی ایوان صدر کشمیر اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات

اسلام آباد( )21 اگست 2023ء

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤدبریچ کی ایوان صدر کشمیر اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں اور اسی طرح آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں تیزی لائی جائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤد بریچ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Share This Post

More To Explore