صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمدکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمدکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات زندگی کے بڑے دکھوں میں سے ایک دکھ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں،غم کے ان لمحات میں ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ چوہدری مقبول احمد کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

Share This Post

More To Explore