صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راجہ شیراز خان کی نا گہانی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے راجہ شیراز خان کی نا گہانی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ شیراز خان میرے قریبی اور انتہائی جانثار ساتھی تھے ان کی اچانک موت کی خبر سے دلی صدمہ پہنچاہے، راجہ شیراز خان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر آزاد جمو ں و کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ راجہ شیراز خان کی وفات پر اُن کے خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ راجہ شیراز خان کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Share This Post

More To Explore