وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کا سفر نامکمل ہے،قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ وطن کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی،پاکستان ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تکمیل پاکستان کا سفر نامکمل ہے،قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ وطن کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی،پاکستان ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے،کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کیلئے ہمیشہ عقیدت رہی ہے، تحریک پاکستان کے زعما اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو نظریاتی اساس پر قائم ہوا، میرا نظریہ وہی ہے جو سید علی گیلانی کا ہے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہماراہے، پاکستان اور کشمیریوں کی محبت دوطرفہ ہے،دونوں طرف احساس اور اپنائیت کے جذبات ہیں پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا،مسئلہ کشمیر اسی صورت حل ہو سکتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہو،5اگست 2019کے اقدامات کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت سے دور نہیں کرسکتے،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے پوچھیں کی آزادی کی قدر کیاہوتی ہے،بھارت میں اقلیتوں کی حالت دیکھ کراحساس ہوتا ہے کہ دوقومی نظریہ درست تھا، آرمی چیف کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں و امنگوں کا محور و مرکز اور دنیا میں قائدانہ کردار رکھتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ہوائیں پاکستان سے بادلوں کو کشمیرکی طرف لیکر آتی ہیں اور پھر بارش بن کر بادل برستے ہیں اور پانی دریاوں کی شکل میں پاکستان کی طرف بہتا ہیں۔ آزادی پاکستان کیلئے دی گئی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل اپنا مستقبل پاکستا ن سے وابستہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں کوئی شہید نہ ہوا ہو، مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہورہی ہے اورثابت ہورہا ہے کہ دوقومی نظریہ درست تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پاک فوج پہاڑوں پر پہرا دیتی ہے تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں،پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادفضاوں میں سانس لے رہے ہیں،کشمیریوں کی حمایت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آرمی چیف کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے دوران ریاست جموں وکشمیر مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کی بناء پر اور جغرافیائی اعتبار سے اسکا الحاق پاکستان سے ہونا فطری تھا۔ہندوستان نے مکاری اور سازش سے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا اورسات دھائیوں سے کشمیریوں کو انکاتسلیم شدہ حق خودارادیت دینے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو قیام پاکستان سے قبل اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور 1947سے اب تک آزادکشمیر کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنی منزل تکمیل پاکستان تک جدوجہد جاری رکھیں گے، انشا اللہ و ہ دن دور نہیں جب زنجیریں ٹوٹیں گی اور پاکستان کی تکمیل ہوگی۔

Share This Post

More To Explore