محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے

محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوہالہ مظفرآباد روڈ جو کہ دولائی کے مقام سے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند تھی کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اب یہ سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے قابل رفتار ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات و نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA)کا عملہ ہمہ وقت موقع پر موجود ہے۔ تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے احتیاط سے گزریں اور بارش ہونے کی صورت میں چھتر کلاس کومی کوٹ گھڑی دوپٹہ اور راڑہ سانواں دولائی بائی پاس کا استعمال کریں۔ مظفرآباد برار کوٹ روڈ جو کہ لوہار گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند تھی کو بھی کلیئر کر تے ہوئے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کا عملہ ہمہ وقت موقع پر موجود ہے۔ تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے احتیاط سے گزریں اور بارش ہونے کی صورت میں مظفرآباد شہید گلی گھڑی حبیب اللہ بائی پاس کا استعمال کریں۔

Share This Post

More To Explore