مظفرآباد(پی آئی ڈی) 08 اگست 2023
قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس رضا علی خان نے سابق چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بُخاری کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

