وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے میٹرک میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بھمبر کی تینوں طالبات کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ تینوں طالبات کو شاباش دیتا ہوں ،ان کے والدین کو بھی بہت مبارک ہو ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے میٹرک کے امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے اساتذہ کرام جن کے سکولوں کے رزلٹ بہترین رہے کو بھی شاباش دیتا ہوں ۔انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات سے کیا کہ وہ مزید محنت کریں اور اپنا نام اور مقام بنائیں ۔انہوں نے کہا ابھی طلباء و طالبات نے کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم جمایا ہے روشن مستقبل ان کے راہیں دیکھ رہا ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی تمام توانائیاں تعلیم کے حصول پر صرف کر دیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
