آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کے جواں سال بیٹے عنزہ طارق کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کیا ۔موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،جاوید بٹ ،چوہدری اکبر ابراہیم اور احمد رضا قادری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پرسہ دیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان سمیت تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے

Share This Post

More To Explore