وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ حکومت چوہدری انوارالحق کی قیادت میں متحد و منظم ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تین ماہ میں جو تاریخ ساز اقدامات کیے

وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ حکومت چوہدری انوارالحق کی قیادت میں متحد و منظم ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تین ماہ میں جو تاریخ ساز اقدامات کیے ان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔وزیراعظم کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، ہم خیال گروپ اور اتحادی جماعتیں وزیراعظم کی قیادت میں متحد و منظم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے تین سال انتظار کریں۔چوہدری انوارالحق کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ وزیراعظم چوہدری انوارلحق کی قیادت میں حکومت لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے انکے مسائل حل کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا کہ حکومت سازی میں مشاورت سے کام لیا جارہا ہے، چوہدری انوارالحق نے اپنے تین ماہ میں تاریخ ساز کام کیے اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے اور زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کی مد میں رقم مختص کی تاکہ تعمیر وترقی کا پہیہ تیزی سے چلے اور لوگوں کو سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق آئندہ انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے،عدم اعتماد کسی کی خام خیالی ہوسکتی ہے لیکن درحقیقت وزیراعظم آزادکشمیر کو پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

Share This Post

More To Explore