صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں کے اعزاز میں اپنی جانب سے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر عشائیے میں ناروے کے سفیر، ترکی کے سفیر، آسٹریا کی سفیر، ملائشیاء کے ہائی کمشنر، کینیا کی ہائی کمشنر، کرغستان کے سفیر، برطانیہ کی قائمقام ہائی کمشنر، جاپان کے قائمقام سفیر، امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے اور کشمیری اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ مسئلہ کشمیر جو کہ اقوا م متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے اسے حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
