وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر پی آئی ڈی ڈیجیٹل میڈیا سیکشن کو جدید خطور پر استوار کرنے کے سلسلہ میں ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کا وفد کے ہمراہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے۔پی۔پی) کا دورہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ اور ایگزیکٹیو کنٹرولر نیوزحنیف صابر سے ملاقات کی، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ اے۔پی۔پی کی سینئر صحافی و اینکر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے پی۔ آی۔ ڈی کے وفد ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے جدید رجحانات ویب ٹی وی اور سوشل میڈیا مینجمنٹ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ سہیل خان اور پروگرامر سردار شمیم انجم عزیز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ نے کہا کہ اے پی پی سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر بھرپور توجہ دے رہا ہے ہم نے اس سیکشن کے لیے سٹوڈیو تیار کر رکھا ہے جہاں سے اے پی پی ویب ڈی وی چل رہا ہے۔ موجودہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے اب پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا چینلز نے بھی اپنے ڈیجیٹل میڈیا ونگز بنا لیے ہیں جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات آزادکشمیر اس شعبہ میں بہترین کام کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر اطلاعات آزادکشمیر راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر آزادکشمیر میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا ونگ کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اے پی پی کا ڈیجیٹل میڈیا ونگ بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔اے پی پی کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے آزادکشمیر میں ڈیجیٹل وسوشل میڈیا ونگ قائم کر رکھا ہے جس کے تحت جدید سٹوڈیو تعمیر ہوچکا ہے جبکہ ڈی۔ایس۔این۔جی وین تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ ہم اپنے سوشل میڈیا ونگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اے پی پی کے ساتھ کوآرڈینیشن سے کام کریں گے۔ ایگزیکٹو کنٹرولر نیوزحنیف صابر نے کہا کہ آزادکشمیر کے محکمہ اطلاعات کے پاس بہترین پروفیشنلز کی ٹیم موجود ہے۔ محکمہ کی پریس ریلیز بروقت اور معیاری ہوتی ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا کے تربیتی پروگرامز میں محکمہ اطلاعات کو بھی شامل کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ اسوقت ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں بہت تیز رفتاری سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ جن سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمیں ریگولر بنیادوں پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار کو بڑھانا ہوگا اس سلسلہ میں تربیتی ورکشاپس بہت ضروری ہیں جس سے ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہم میڈیا کے جدید رجحانات کو استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں استفادہ کرسکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
