آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ موجودہ دور اطلاعات کا ہے ،پی آئی ڈی خود کو جدید خطوط پر استوار کرے ۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ دی جائے ۔تمام اضلاع کے انفارمیشن آفیسرز الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں کام کریں ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس کو ہدایات دیتے ہوے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی ،معاون ناظم خواجہ عمران الحق ،انفارمیشن آفیسر راجہ سہیل خان اور پروگرام آفیسر سردار شمیم موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی کاموں کو پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج کو یقینی بنانے کے لئے جدید ذرائع کو بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کام میں جدت لائے نئے آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آئیں اور بھرپور کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ کام کرنا ہے اور کام کے ذریعے اپنی جوازیت کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلیے موثر نظام وضح کیا جائے اور راؤنڈ دی کلاک کام کیا جائے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
