آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ۔کمشنر مظفرآباد ،پونچھ اور میرپور کو ہدایت جاری کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ مون سون کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں مربوط حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں سیاح بڑی تعداد میں آزادکشمیر کا رخ کرتے ہیں خاص طور پر نیلم اور پونچھ میں سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے ایسے سیاحوں کی پراپر گائیڈنس کا اہتمام کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے بہترین انتظامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ برساتی نالوں اور دیگر نشیبی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مون سون بارشوں کے خطرات سے آگاہ کرنے کیلیے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے اور محکمہ اطلاعات اپنے ذرائع سے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ کرے کہ وہ ان دنوں میں ندی نالوں کے پاس نہ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات اس سلسلے میں الرٹ رہے اور کسی بھی جگہ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں سڑکوں کو فوری کھولنے کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات سے وزیراعظم آفس کو آگاہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایم اے کو بھی الرٹ رہنا چاہیے اور کسی بھی جگہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلیے اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے

Share This Post

More To Explore