وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر اور جوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دفاع وطن کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردعناصر وطن عزیز کے امن و سبوتار کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دہشتگردعناصر کی مذموم کاروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں،پاکستانی وکشمیری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔
**

