وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر آنے سیاحوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے

مظفرآباد(پی ٹی آئی ڈی) 02جولائی 2023

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر آنے سیاحوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ ٹورسٹ پولیس سیاحوں کی بھرپور رہنمائی کرے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، ایس ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیو اداروں کوالرٹ رکھا جائے۔ آزاد کشمیر کے کسی بھی علاقہ میں سیاحوں کے ساتھ اچھے برتاو اور بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیا جائے اور ہر مقامی شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرئے،حکومت مقامی انتظامیہ اور مقامی عوام سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کی رہنمائی یقینی بنائی جائے اور اس حوالہ سے قائم کنٹرول رومز چوبیس گھٹنے فعال رکھے جائیں۔ عوام الناس آزادکشمیر آنے والے سیاحوں کے ساتھ اچھا برتاو کریں تاکہ یہاں آنے والے سیاح اچھا تاثر لیکر جائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 2 جولائی 2023

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے گزشتہ دنوں وادی لیپہ میں ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

Share This Post

More To Explore