بھمبر(پی آئی ڈی)2 جولائی 2023
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اقتدار عوام کی امانت ہے،اللہ کی رضا کی خاطر ریاست بھر میں عوام کی خدمت کرنا میرا نصب العین ہے،جملہ سرکاری افسران و ملازمین اپناقبلہ درست کرکے خطہ آزادکشمیر کومثالی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔صحت کے شعبہ میں انقلاب لانے سے غریب امیراورمتوسط طبقے سمیت ہرسطح پرمریض کی خدمت ہوگی،انقلابی اقدامات کاآغازضلع بھمبرسے کررہاہوں،ضلع بھمبر کو ہر لحاظ سے ماڈل ضلع دیکھناچاہتا ہوں،ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ہیلتھ یونٹس کو بہتر کرکے مربوط پالیسی اپنا کر دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے سینئروزیر/وزیرخزانہ کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے سرپرائز وزٹ کے دوران ہیلتھ سٹرکچر،سہولیات وسائل،ادویات، پراگریس و دیگرجملہ امور کاتفصیلی جائزہ لیا،بنیادی مراکزصحت،فسٹ ایڈ پوسٹ،رورل ہیلتھ سنٹرز کی تعداد،عملے کی حاضری، ادویات و مشینیری کے علاوہ بالخصوص سٹاف کی حاضری کے حوالے سے استفسار کیا۔وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہاکہ تمام ہیلتھ یونٹس پرعملہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری کے لئے سخت فیصلے لینے پڑیں گے جس کی زد میں اعلی حکام بھی آسکتے ہیں،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی ہسپتالوں میں 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائیں،ہسپتالوں میں آن کال سسٹم ختم کررہاہوں، ڈی ایچ او بھمبرڈاکٹرنعیم الزمان نے ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمود و دیگر افسران کے ہمراہ بریفنگ میں بتایاکہ تینوں تحصیلوں اور ایل او سی کے پاس بھی عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم کے حالیہ اقدامات کی بدولت حاضری کا نظام بہتر ہواہے،اسکے علاوہ ایسے 27 ہیلتھ سٹاف کو معطل کیا گیا جنہوں نے حاضری و محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے بغور بریفنگ سنی اور تمام ترتجاویز کو نوٹ کیا اسکے علاوہ انہوں نے خود ضلع بھمبر کو جغرافیائی و زمینی حقائق کے پیش نظرآبادی کے تناسب سے پلان آف ایکشن مرتب کیا،جسکی تائید سینئروزیرکرنل ریٹائرڈوقاراحمدنور نے بھی کی،وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ مون سون بارشوں میں وبائی امراض ہیضہ،گیسٹرو و دیگر موذی امراض کے خاتمہ کے لئے موثرعملی حکمت عملی اپنائیں۔اجلاس کے دوران ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمدنصیرخان،سی ڈی سی انچارج محمدظفر،ڈی آئی او عدنان مختار بھی موجود تھے۔
بھمبر(پی آئی ڈی)2 جولائی 2023
وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے ریاست آزادکشمیرمیں اینٹی کرپشن ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ کرلیا،فلاحی ریاست بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اعلی افسران سے لے کر جملہ ملازمین تک کڑے احتساب کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔عید قربان کے دنوں میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہاکہ وہ روایتی سسٹم سے ہٹ کر ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں جس سے ریاست میں حقیقی معنوں میں ایک بہتری کامنظرواضح طور پر نظر آئے گا، عید کے دنوں میں سینکڑوں افراد،زعما،سیاسی سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد نے بلاروک ٹوک براہ راست وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس سائلین کی موجودگی میں طلب کرلیا،عوام کے تمام بنیادی مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، صحت،صفائی ستھرائی،انصاف کی فراہمی میرانصب العین ہے۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مون سون ایمرجنسی کے دوران ریڈالرٹ رہے گا،ریڈ الرٹ کے دوران ضلع چھوڑنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔وزیراعظم نیسینیروزیرکرنل وقاراحمد نورکے ہمراہ ڈی ایچ او آفس کاسرپرائزوزٹ کیا،محکمانہ پراگریس،وسائل،مسائل کاجائزہ لیاریاست آزادکشمیر کومثالی خطہ بنانے کاعزم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آفس کامانیڑنگ سیل سرکاری دفاتر کی خفیہ پٹرتال بھی کرے گا۔

