صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال ہے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کا ایک بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے اور اسی طرح آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں لہذا سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں حکومت انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔ آزادکشمیر میں ہائیڈرو، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور قیمتی پتھروں سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ لہذا ہم آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے جہاں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا وہاں بے روزگاری پر قابو پانے سمیت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اپنے صدارتی مشیر برائے ایشیاء لال دینو بلوچ کی قیادت میں ہانگ کانگ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفد میں میڈم سوو، اعزازی صدارتی مشیر برائے ہانگ کانگ چوہدری اللہ دتہ، اعزازی صدارتی مشیر چوہدری زاہد، فیصل لعل، قمر اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کو ایک ماڈل اسٹیٹ بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر ایسے اقدامات اُٹھانے ہونگے جن سے کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک بہتر ماحول فراہم کیا جاسکے تاکہ آزادکشمیر میں بڑے بڑے پروجیکٹس لگائے جائیں جس سے کہ جہاں آزادکشمیر میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہاں پر عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گااور اس سے آزادکشمیر کو معاشی طور پر خودکفیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں حکومت آزادکشمیر انہیں آزادکشمیر میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ و صدارتی مشیر برائے ایشیاء لال دینو بلوچ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی گزشتہ ملاقات میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اس موقع پر وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہانگ کانگ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔

Share This Post

More To Explore