وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے مقدس دن کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے دن عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عید الاض

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے مقدس دن کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے دن عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی ظلم و جبر کے آگے اپنی تیسری نسل قربان کر چکے ہیں۔عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبدد، بندشوں، کرفیو اور بندوقوں کے سائے میں کلمہ حق کہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو کشمیری عوام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے انسانی تاریخ کی منفرد اور بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سیدنا حضرت ابراہیم ؑنے اپنے طرزِ عمل سے دنیا کو یہ بتایا کہ قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کر دینے کا نام ہے۔آج کے مقدس دن اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ جس طرح اس نے حضرت ابراہیم ؑکو ان کی قربانی قبول کرکے سرخرو کیااسی طرح کشمیریوں کو بھی ان کی قربانیوں کا صلہ عطا فرمائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی تاریخ اور ان کے تشخص کو مٹانے کیلئے کشمیریوں کاسفاکیت کا نشانہ بنارہا ہے۔کشمیریوں کو نماز کی ادائیگی تک کی اجازت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بیٹے، بھائی، بہنیں اور بچے عظیم مقدس کیلئے قربانی دے رہے ہیں۔ جتنی قربانیاں کشمیری عوام نے اپنے حق کیلئے دیں اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مقدس دن کے موقع پر عالم اسلام کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جانب مبذول کرواناچاہتا ہوں اور عالم اسلام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے دعائیں کریں کہ اللہ رب العزت ان کی قربانیوں کے صدقے انہیں جلد کامیابی نصیب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن خونی لکیر کے دوسری جانب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں تحریک آزادی کی حتمی کامیابی کیلئے وقف رہیں گی۔ آزادجموں وکشمیر کے عوام عید قربان کے موقع پر قربانی کے جذبے کے پیش نظر اپنے ارد گرد مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔
٭٭٭٭٭٭

حی کے مقدس دن کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کے دن عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی ظلم و جبر کے آگے اپنی تیسری نسل قربان کر چکے ہیں۔عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبدد، بندشوں، کرفیو اور بندوقوں کے سائے میں کلمہ حق کہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو کشمیری عوام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے انسانی تاریخ کی منفرد اور بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سیدنا حضرت ابراہیم ؑنے اپنے طرزِ عمل سے دنیا کو یہ بتایا کہ قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کے لیے وقف کر دینے کا نام ہے۔آج کے مقدس دن اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ جس طرح اس نے حضرت ابراہیم ؑکو ان کی قربانی قبول کرکے سرخرو کیااسی طرح کشمیریوں کو بھی ان کی قربانیوں کا صلہ عطا فرمائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی تاریخ اور ان کے تشخص کو مٹانے کیلئے کشمیریوں کاسفاکیت کا نشانہ بنارہا ہے۔کشمیریوں کو نماز کی ادائیگی تک کی اجازت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بیٹے، بھائی، بہنیں اور بچے عظیم مقدس کیلئے قربانی دے رہے ہیں۔ جتنی قربانیاں کشمیری عوام نے اپنے حق کیلئے دیں اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مقدس دن کے موقع پر عالم اسلام کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جانب مبذول کرواناچاہتا ہوں اور عالم اسلام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے دعائیں کریں کہ اللہ رب العزت ان کی قربانیوں کے صدقے انہیں جلد کامیابی نصیب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن خونی لکیر کے دوسری جانب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں تحریک آزادی کی حتمی کامیابی کیلئے وقف رہیں گی۔ آزادجموں وکشمیر کے عوام عید قربان کے موقع پر قربانی کے جذبے کے پیش نظر اپنے ارد گرد مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔
٭٭٭٭٭٭

Share This Post

More To Explore