سینئروزیر/وزیرخزانہ حکومت آزادکشمیرکرنل (ر)وقاراحمد نور کو ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرمحمدنصیرخان و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ محکمانہ بریفنگ دی،تفصیلات کے مطابق سینئروزیر/وزیرخزانہ حکومت آزادکشمیرکرنل (ر)وقاراحمد نور نے ایس ایس پی آفس بھمبر کا دورہ کیاجہاں پولیس حکام کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں پولیس نفری،بجٹ،کرائم و امن وامان،سیکورٹی امور کے حوالے سے معاملات زیرغور آئے،کرنل وقار احمد نور نے محکمانہ امورکے حوالے سے اجلاس میں کہاکہ ضلع بھر میں سائلین کو مکمل ریلیف دیں،جرائم قابو پانے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل کریں۔آزادکشمیر پرامن ریاست ہے،ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو ریلیف دیں،داخلی خارجی رستوں پر پولیس نفری تعینات رہے۔پولیس کے مسائل کو حل کریں گے تاہم مثبت نتائج چاہیئے جن سے عوام کی خدمت نظر آئے۔ایس ایس پی نے بجٹ اور نفری کے حوالہ سے سینئر وزیرحکومت کو آگاہ کیا۔کرنل وقار احمد نور نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی قیادت میں آزادکشمیر کو پرامن ریاست برقرار رکھتے ہوئے عوام کی دہلیز پر مسائل حل کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
