کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے کہا کہ میرپور شہر میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔F/3سیکٹر سمیت جن سیکٹروں میں پانی کی سپلائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے اس کے لیے ریوائز سکیم بنائی جائے جبکہ شہریوں کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے عوامی خدمت اور گڈگورننس کے قیام کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور شہر میں پینے کے صاف پانی،بجلی اور سیورج سسٹم کی بہتری کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،ایس ای برقیات محمد نذیر مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو ارشد محمود،ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ انعام اللہ ندیم،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ثاقب حسین،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،کونسلر حاجی محمد حنیف،محمد صادق،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید حیدر علی،محمد شریف چوہدری اور حافظ ساجد الرحمان نے شرکت کی۔
اجلاس میں F/3کے کونسلر حاجی محمد حنیف نے کمشنر میرپور ڈویژن کی توجہ سیکٹر F/3میں پانی کی عدم فراہمی کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں F/3سیکٹر کے عوام کو پانی کی عدم دستیابی ایک بڑا المیہ ہے جس کامستقل حل نکالا جائے۔جس پر کمشنر چوہدری شوکت علی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی افسران سے بریفنگ لی اور طے پایا کی میرپور شہر کے جن سیکٹروں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے اس کے لیے PMUکی ریوائز سکیم ہا میں ان سیکٹروں کو شامل کیا جائے تاکہ ان ایریا میں بھی لوگوں کو پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔انھوں نے عوامی نمائندگان کو یقین دلایا کی پانی کی عدم فراہمی کا درینہ مطالبہ پورا کر نے کے لیے انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے جملہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ موسم گرما میں پانی اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔محکمہ برقیات کم وولٹیج کا معاملہ حل کرئے تاکہ شہریوں کے قیمتی برقی آلات محفوظ رہ سکیں اور انھیں بجلی کی سہولت بھی میسر آسکے۔
میرپور(پی آئی ڈی) 29مئی 2023
آزاد کشمیر کے سابق مشیر اطلاعات،سمال انڈسٹریزکارپوریشن اورماحولیات چوہدری رفیق نیئر نے سینئر صحافی و سابق جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب سجاد قیوم خانپوری کے والدماجدسابق کونسلر عبدالقیوم خانپوری (مرحوم)کی وفات پر ان کے گھر خانپور جا کر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندارن سے اظہار تعزیت کیا۔سابق مشیرحکومت اطلاعات،سمال انڈسٹریزکارپوریشن وماحولیات محمد رفیق نیئر نے کہا کہ سابق کونسلر چوہدری عبدالقیوم خانپوری بلند کر دار اعلیٰ اوصاف اور نیک سیرت کے مالک انسان تھے۔جنھوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں صرف کر دی ان جیسے اعلیٰ کردار کے لوگ بہت کم کسی معاشرے میں پیدا ہوتے ہیں۔انھوں نے مرحوم کی سیاسی،سماجی اور انسانیت کی خدمت کے لیے دی جانے والی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
