وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں،09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔یوم تکریم شہداء کے موقع پر خصوصی بیان وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ 09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے،مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں توہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیافانی اور اسکی ساری اشیاء سے افضل ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہا۔مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
