آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اوربہترین انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامیہ، پولیس،محکمہ اطلاعات، میڈیا،آئی ٹی بورڈ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ودیگر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق نیاز نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بہترین انتظامات اور عوام الناس کے تعاون کی وجہ سیبلدیاتی انتخابات کا پرامن اور صاف و شفاف انعقاد ممکن ہوا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کا جوش و خروش قابل تعریف تھا۔ امن او امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کمشنر صاحبان،آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ڈی سی صاحبان، پاک آرمی،سرکاری ملازمین، جوڈیشل افسران، پولیس، انتظامی افسران اور آزادکشمیر کے عوام نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا اور محکمہ اطلاعات نے شاندار کمپین کے ذریعے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے اجاگر کرنے اور پرامن طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔آئی ٹی بورڈ اور لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے الیکشن بروقت نتائج عوام تک پہنچانے میں بہترین خدمات سرانجام دیں۔ راجہ محمد فاروق نیاز نے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے مضبوط فیصلوں، حکومت وقت کی جانب سے وسائل کی فراہمی، انتظامیہ،پولیس، میڈیا، محکمہ اطلاعات، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور الیکشن کمیشن کے عملے نے اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ عوام الناس کا شکریہ جنہوں نے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیا اور بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ سینئر رکن الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے افسران وعملہ کی خدمات کو بھی سراہا۔تقریب سے چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے بلدیاتی انتخابات میں بہترین خدمات کے اعتراف میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامیہ، پولیس، محکمہ اطلاعات، آئی ٹی،میڈیا،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور الیکشن کمیشن کے افسران و عملہ کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے۔٭٭٭٭٭

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
