وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے ICRC (انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس)پاکستان کے وفد نے نکولس لیمبرٹ(Nicholas Lambart) کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں ٹیم لیڈرICRC فزیو تھراپی پروگرام پاکستان مس اینا لوسیا(Ana Lucia)، کوآرڈینیٹرسیکورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ مسٹر احتشام، پروگرام آفیسر عمران لطیف شامل تھے۔ اس موقع پر حکومت آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق سے ICRC (انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس)پاکستان کے وفد نے نکولس لیمبرٹ(Nicholas Lambart) کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں ٹیم لیڈرICRC فزیو تھراپی پروگرام پاکستان مس اینا لوسیا(Ana Lucia)، کوآرڈینیٹرسیکورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ مسٹر احتشام، پروگرام آفیسر عمران لطیف شامل تھے۔ اس موقع پر حکومت آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، اراکین قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان، چوہدری محمد اکبر ابراہیم،پیر مظہر شاہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم فیاض علی عباسی، سیکرٹری صحت آزادکشمیر میجر جنرل ظہیر اختر، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صحت سردار آفتاب حسین،ڈائریکٹر MPRC ڈاکٹر احمد جنید اور پی آر سی ایس کے چیئرمین اعجاز رضا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ICRC کے آزادکشمیر میں کردار، محکمہ صحت کی معاونت اور بالخصوص فزیکل ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور پری ہاسپٹل ایمرجینسیز کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر آئی سی آر سی کی 2005 کے زلزلے کے بعد خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی سی آر سی نے ہولناک زلزلہ کے بعد بحالی میں اپنا بھرپور کردار کیا، بالخصوص معذور افراد کی بحالی، حفظان صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے آئی سی آر سی کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی آر سی کی جانب سے زلزلہ کے بعد مظفرآباد میں معذور افراد کی بحالی کے لیے فزیکل ری ہیبلیٹیشن سینٹر کے قیام سے نہ صرف آزادکشمیر کے شہری افراد مستفید ہورہے ہیں بلکہ پنجاب،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ سے بھی لوگ مفت سہولت حاصل کررہے ہیں،یہ سینٹر معذورافراد کی بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اورہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آئی سی آر سی مظفرآباد فزیکل ری ہیبلیٹیشن سینٹر کی طرز پر آزادکشمیر میں ڈویڑنل سطح پر سینٹرز کے قیام،ہسپتالوں میں ٹیکنیکل ہیومن اور میڈیکل پروفیشنلز کی تربیت کیلئے تکنیکی معاونت کرے۔ آرسی آر سی کے وفد نے وزیراعظم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے آئی سی آر سی کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مظفر آباد فزیکل ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے حوالہ سے محکمہ صحت کی بھی ستائش کی۔

Share This Post

More To Explore