بھارت کی ہندوانتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کی طرف سے جی 20ممالک کی سرینگر میں متوقع کانفرنس کے خلاف میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات،مختلف شعبوں کے چیئرمین، پروفیسرز،فیکلٹی ممبران اورسول سوسائٹی پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔شرکائے ریلی بھارتی غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو،ہے حق ہمارا آزادی،ہم چھین کے لیں گے


بھارت کی ہندوانتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کی طرف سے جی 20ممالک کی سرینگر میں متوقع کانفرنس کے خلاف میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات،مختلف شعبوں کے چیئرمین، پروفیسرز،
فیکلٹی ممبران اورسول سوسائٹی پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔شرکائے ریلی بھارتی غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو،ہے حق ہمارا آزادی،ہم چھین کے لیں گے آزادی جی  20کا بائیکاٹ،تحریک آزادی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جنھوں نے بینرز،پلے کارڈاور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر جی 20اجلاس مخالف اور بھارتی غاصب حکمرانوں کے خلاف تحریریں درج تھیں۔ احتجاجی ریلی مسٹ یونیورسٹی سے جب چوک شہیداں پہنچی تو بڑے جلسہ کی صورت اختیار کرگئی۔جلسہ سے ڈین فیکلٹی آف سائنسزڈاکٹر مرز امحمداسلم، چیئرمین انٹر نیشنل ریلیشن پروفیسر ڈاکٹر صہیب،چیئرمین اسلامک سٹیڈیز،ڈاکٹر اصغر علی،ڈائریکٹر DSAڈاکٹر الطاف، چیئرمین کشمیر بچاؤ تحریک بشیر شگو،پاسبان حریت کے چیئرمین عزیز غزالی اور مصطفی انقلابی  نے خطاب کیا۔ کرتے ہوئے مقرین نے جی 20ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے معاشی قوم کو بھارت کی چالبازیوں میں آکر سیاسی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے وہا ں کی عوام کی مرضی خلاف فوجی طاقت سے قبضہ کیا ہو ا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت جی 20جیسے غیر متنازعہ فورم کو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے جواز کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔بھارت کا یہ اقدام نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی امن کے لیے بہت خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ جی  20کا منشور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط ہے۔لیکن سرینگر میں ان کی متوقع کانفرنس دونوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انھوں نے جی 20ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کوسمجھتے ہوئے وہاں پر کانفرس میں شرکت نہ کریں

Share This Post

More To Explore